Wednesday, February 5, 2025, 12:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان میں پڑوس میں کھلنے والی کھڑکیوں پر پابندی

افغانستان میں پڑوس میں کھلنے والی کھڑکیوں پر پابندی

پڑوسی خواتین کو کرتے ہوئے دیکھنا فحش حرکتوں کا باعث بن سکتا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

طالبان کے سپریم لیڈر نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیوں کی تعمیر پر پابندی عائد کی گئی ہے جہاں سے ہمسائے میں خواتین کے زیراستعمال علاقہ نظر آتا ہے

انھوں نے اپنے حکمنامے میں یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ کھڑکیوں کو بلاک کر دیا جائے۔

طالبان حکومت کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہییں جن سے ’صحن، باورچی خانے، پڑوسیوں کے کنویں اور دیگر جگہوں کو دیکھا جا سکتا ہے جنہیں عموماً خواتین استعمال کرتی ہیں۔

حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے حکم نامے کے مطابق خواتین کو کچن، صحن میں کام کرتے ہوئے یا کنوؤں سے پانی جمع کرتے ہوئے دیکھنا فحش حرکتوں کا باعث بن سکتا ہے۔

banner

میونسپل حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کو تعمیراتی مقامات کی نگرانی کرنی ہوگی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پڑوسیوں کے گھروں میں دیکھنا ممکن نہ ہو۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مالکان کو کہا جائے گا کہ وہ ’پڑوسیوں کو پریشانیوں سے بچانے کے لیے‘ موجودہ کھڑکیوں کی جگہ دیوار تعمیر کریں یا منظر میں رکاوٹ ڈالیں۔

اگست 2021 میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے عوامی مقامات پر جانے سے خواتین کو بتدریج روک دیا گیا ہے، جس نے اقوام متحدہ کو حکومت کی جانب سے قائم کردہ ’جنسی نسل پرستی‘ کی مذمت کرنے پر مجبور کیا ہے۔

طالبان حکام نے لڑکیوں اور خواتین کے لیے پرائمری کے بعد کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے، روزگار پر پابندی لگا دی ہے اور پارکوں اور دیگر عوامی مقامات تک رسائی کو روک دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024