103
جنوبی کوریا میں حادثے کا شکار ہونے والی جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر کم ای بائی نے حادثے پر ائیرلائن کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کیمروں کے سامنے سر جھکا کرمعافی مانگ لی۔
انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے۔
انہوں نے کہا کہ گرنے والےطیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثے پر معذرت خواہ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جیجو ائیر کے جہاز حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
جہاز میں عملے سمیت 181 افراد سوار تھے جن میں سے دو مسافروں کو بچا لیا گیا۔
جنوبی کوریا نے جہاز حادثے پر سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
