Wednesday, February 5, 2025, 12:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ کی پٹی میں صحت کا نظام سخت خطرے میں ہے: عالمی ادارۂ صحت

غزہ کی پٹی میں صحت کا نظام سخت خطرے میں ہے: عالمی ادارۂ صحت

اسرائیل اسپتالوں پر حملے بند کرے؛ ٹیڈروس

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈانوم گیبریئسس نے کہا کہ اسرائیل کو چاہئیے کہ وہ اسپتالوں پر حملے بند کرے۔

انہوں نے کہا، غزہ کی پٹی میں صحت کا نظام “سخت خطرے میں ہے”

انہوں نے ایک بیان میں کہا،”غزہ کے لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کی ضرورت ہے۔ انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو صحت کی امداد فراہم کرنے کے لیے رسائی کی ضرورت ہے۔ جنگ بندی کی جائے۔”

ٹیڈروس نے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا جنہیں اسرائیلی فورسز نے گزشتہ ہفتے شمالی غزہ کے ہسپتال میں کارروائی کے دوران 200 سے زیادہ فلسطینیوں کے ہمراہ گرفتار کر لیا تھا۔

banner

اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اسپتال عسکریت پسندوں کے استعمال میں تھا اور یہ کہ ابو صفیہ سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

انٹر نیشنل ریڈ کراس ، آئی سی آر سی نے بھی کہا ہے کہ شمالی غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام اسرائیل اور حماس کی جنگ کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے اور اسپتال مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں ۔

آئی سی آر سی نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ، ’’ اسپتالوں کے اندر اور ان کے ارد گرد بار بار کی لڑائیوں نے شمالی غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام برباد کر دیا ہے اور عام شہری زندگی بچانے کی دیکھ بھال کی سہولت سے محرومی کے ناقابل قبول خطرے سے دوچار ہیں۔‘‘

ادارے نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے مطابق طبی اداروں کے احترام اور تحفظ کی اپیل کی ہے ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024