108
اسرائیل کے سابق وزیر دفاع اور ماضی میں وزیراعظم نیتن یاہو کے قریبی ساتھی یواف گیلانٹ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ د ے دیا ہے۔
گزشتہ سال بطور وزیردفاع یواف گیلانٹ نے اسرائیلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 7 ہزار قدامت پسند یہودیوں کو اسرائیلی فوج میں بھرتی کرنے کی منظور دی تھی جس پر اسرائیل میں ردعمل آیا تھا۔
اس کے علاوہ غزہ میں جنگ بندی کے معاملات پر بھی ان کے نیتن یاہو سے اختلاف ہوئے تھے جس پر انہیں برطرف کر دیا گیا تھا۔
اپنے وزیر دفاع کو برطرف کرنے کے بعد نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہمارے درمیان اعتماد تھا لیکن گزشتہ کچھ مہینوں میں وہ اعتماد نہیں رہا۔
