Wednesday, February 5, 2025, 6:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نیو اولینز اور لاس ویگاس واقعات کے ممکنہ تعلق کی تحقیقات جاری ہیں : بائیڈن

نیو اولینز اور لاس ویگاس واقعات کے ممکنہ تعلق کی تحقیقات جاری ہیں : بائیڈن

نیو اولینز میں حملہ آور داعش تنظیم کی سوچ کا حامل تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے سامنے دھماکے اور نیو اولینز میں مجمع پر گاڑی چڑھانے کے واقعات میں کوئی تعلق تو نہیں ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ ابھی تک اس حوالے سے بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیو اولینز میں مشتبہ حملہ آور داعش تنظیم کی سوچ کا حامل تھا۔

بائیڈن کے مطابق ایف بی آئی نے انھیں بتایا کہ حملہ آور شمس الدین جبار نے حملے سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر چند وڈیو کلپ پوسٹ کیے تھے جن سے واضح ہوتا ہے کہ اس نے الدولہ الاسلامیہ تنظیم (داعش) کے خیالات اپنا لیے تھے۔

banner

شمس الدین کو پولیس نے موقع پر ہی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

امریکی صدر نے مقامی پولیس اہل کاروں کی فوری کارروائی کو سراہا

بائیڈن نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جو اس روز سال نو کا جشن منا رہے تھے۔

ایف بی آئی کے مطابق نیو اولینز میں بدھ کے روز نئے سال کے جشن کے موقع پر مسلح شخص نے اپنے ٹرک کے ذریعے لوگوں کو کچل ڈالا۔ اس کے بعد اس نے سواری سے اتر کر مجمع پر فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ واقعہ شہر کے مشہور سیاحتی اور تاریخی علاقے میں پیش آیا۔

ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور امریکی فوج کا سابق اہل کار تھا۔ وہ ٹیکساس سے تعلق رکھتا ہے، اس کا نام شمس الدین جبار اور عمر 42 سال ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024