Tuesday, January 7, 2025, 11:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر

ٹرمپ کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے امریکی صدر ہؤں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی عدالت نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں ردوبدل کے کیس (ہش منی ٹرائل) میں سزا سنانے کے لئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

ٹرمپ کو دوسری بار صدارات کا حلف اٹھانے نے ٹھیک دس روز قبل سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

جج جوآن مرچن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ 10 جنوری کو سزا سنائے جانے کے موقع پر ذاتی طور پر عدالت میں یا ورچوئل طور پر پیش ہو سکتے ہیں۔

جج نے کہا کہ قید کی بجائے وہ غیر مشروط رہائی کی طرف مائل ہیں، یعنی ٹرمپ پر کسی قسم کی پابندیاں عائد نہیں ہوں گی۔

banner

جج نے کہا کہ ’اس موقع پر یہ بتانا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ عدالت کا جھکاؤ قید کی سزا دینے کی طرف نہیں ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ استغاثہ بھی جیل کی سزا کو ’قابل عمل تجویز‘ نہیں سمجھتے تھے۔

تاہم اس کے باوجود ٹرمپ ایک سزا یافتہ مجرم کے طور پر وائٹ ہاؤس میں داخل ہوں گے

18 صفحات پر مشتمل ایک فیصلے میں جج جوآن مرچن نے نیویارک کی جیوری کی طرف سے ٹرمپ کو دی گئی سزا کو برقرار رکھا اور ٹرمپ کے وکلا کی جانب سے سزا منسوخ کروانے کی مختلف درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔

دوسری جانب ریپبلکن رہنما کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی فیصلے پر اپیل دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

ٹرمپ کو مئی میں نیویارک میں 34 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا کہ انہوں نے 2016 کے انتخابات کے موقعے پر بالغوں کی فلموں کی سٹار سٹورمی ڈینیئلز کو کی گئی خفیہ رقم کی ادائیگی کو چھپانے کے لیے جعلی کاروباری ریکارڈ تیار کیے تھے۔ اداکارہ کو پیسے دینے کا مقصد یہ تھا کہ وہ 2006 کے مبینہ جنسی تعلقات کا انکشاف نہ کریں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024