Wednesday, February 5, 2025, 9:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں درجہ حرارت منفی10 تک گرنے کی پیشگوئی

برطانیہ میں درجہ حرارت منفی10 تک گرنے کی پیشگوئی

ویک اینڈ پر ایک فٹ سے زائد برف پڑنے کا امکان

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔

برطانیہ میں ویک اینڈ پر ایک فٹ سے زیادہ برف گرنے کا امکان ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔

انگلینڈ اور ویلز میں شہریوں کو اتوار تک موسم خراب رہنے سے خبردار کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شدید برفباری کے سبب بجلی جانے، سفری مشکلات اور بعض دیہی علاقوں سے رابطہ منقطع ہو سکتا ہے۔

banner

برفباری سے پروازیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

مزید برآں بعض ائیر لائنز نے ویک اینڈ پر سفر نہ کرسکنے والوں کو متبادل ٹکٹ مفت بک کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024