Wednesday, February 5, 2025, 8:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں طیارے کے لینڈنگ گئیر کمپارٹمنٹ سے دو لاشیں برآمد

امریکہ میں طیارے کے لینڈنگ گئیر کمپارٹمنٹ سے دو لاشیں برآمد

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ میں جیٹ بلیو کی پرواز کے لینڈنگ گئیر سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایئرلائن نے بتایا کہ نیویارک سے فلوریڈا کے شہر لاڈرڈیل جانے والی پرواز کے لینڈنگ گئیر کمپارٹمنٹ میں دو شخص مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

فلائٹ ٹریکر ڈیٹا سے ملنے والی تفصیل کے مطابق جیٹ بلیو کی فلائٹ 1801 نیویارک کے کینیڈی ایئرپورٹ سے پیر کو شام 7 بج کر 49 منٹ پر روانہ ہوئی اور رات 11 بجکر 10 منٹ پر فورٹ لاڈرڈیل ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔

ایئر لائن نے بتایا کہ لینڈنگ کے بعد طیارے کی جانچ پڑتال کی جا رہی تھی جس وقت لاشیں برآمد ہوئیں۔

banner

ان افراد نے طیارے تک کیسے رسائی حاصل کی اس پر تحقیقات جاری ہیں۔

بروورڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر کا کہنا تھا کہ ’پیرامیڈیکس نے جائے وقوعہ پر دو افراد کو مردہ قرار دیا۔ یہ واضح نہیں بتایا گیا کہ دونوں افراد کتنی دیر سے لینڈنگ گیئر کے کمپارٹمنٹ میں موجود تھے۔‘

کینیڈی ایئرپورٹ کے انتظامات سنبھالنے والی نیو یارک اور نیو جرسی کی پورٹ اتھارٹی نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ متعلقہ افراد نے طیارے تک کیسے رسائی حاصل کی ہو گی۔

ایک نیوز کانفرنس میں شیرف آفس کے پبلک انفارمیشن آفیسر کیری کوڈ نے کہا کہ دونوں افراد مردہ حالت میں پائے گئے تھے اور ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ بروورڈ کاؤنٹی میڈیکل ایگزامینر کا دفتر ان کی موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کرے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024