Friday, January 10, 2025, 10:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ، پانچ اموات

لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ، پانچ اموات

ہالی وڈ اداکاروں کے گھروں سمیت ہزاروں عمارتیں راکھ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ پر تین دن گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا جس نے اسکولز، دو ہزار سے زیادہ گھروں اور ہزاروں عمارتوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

جنگلات میں لگی تاریخ کی بدترین آگ سے 32 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر وادیاں اجڑ گئیں۔ضلع کے دو پرائمری سکول آگ سے تباہ ہو چکے ہیں اور ایک ہائی اسکول کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

آگ نے بحر الکاہل کے ساحل سے لے کر پاساڈینا تک رہائشی علاقے کو تباہ کر کے ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ البرٹو کاروالہو نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے لاس اینجلس یونیفائیڈ کے تمام سکول اور دفاتر جمعے کو بند رہیں گے۔

banner

انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے تک اسکولوں میں کلاسز دوبارہ شروع نہیں ہوں گی۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے کہا کہ اب مزید 900 فائر فائٹرز کو ویسٹ ہلز اور کالاباساس کے قریب تیزی سے پھیلنے والی کو بجھانے کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے۔

موسم اور اس کے اثرات کے بارے میں ڈیٹا فراہم کرنے والی نجی کمپنی ’ایکو ویدر‘ نے جمعرات کو آگ سے نقصان کے تخمینے کو 150 ارب ڈالر تک بڑھا دیا ہے۔
اس سے قبل کمپنی نے اندازہ لگایا تھا کہ نقصان 57 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

لاس اینجلس میں آگ کے باعث ہالی وڈ کے متعدد مشہور اداکاروں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار انتھونی ہاپکنز، اینا فارس، مینڈی مور، رکی لیک اور یوجین لیوی ان شخصیات میں شامل ہیں جن کی جائیدادیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

اپنے گھروں سے محروم ہونے والی مشہور شخصیات میں بلی کرسٹل بھی شامل ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ جس پراپرٹی میں وہ 46 سال سے رہ رہے تھے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

اداکارہ پیرس ہلٹن نے اپنے 84 لاکھ ڈالر مالیت کے ساحل سمندر والے گھر کے جلنے کی فوٹیج دیکھنے کے بعد دکھ کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024