Wednesday, February 5, 2025, 12:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ اور بائیڈن دونوں غزہ جنگ بندی معاہدے کے دعویدار

ٹرمپ اور بائیڈن دونوں غزہ جنگ بندی معاہدے کے دعویدار

یہ معاہدہ گزشتہ میرے پیش کئے گئے منصوبے کے تحت طے پایا ؛ جوبائیڈن

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا اعلان ہوتے ہی امریکی صدر جو بائیڈن اور نو منتتخب ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے کا کریڈٹ لینے لگے۔

ٹرمپ نے معاہدے کی تفصیلات سامنے آتے ہی فوراً یہ دعویٰ کیا کہ یہ معاہدہ ان کی انتظامیہ کی تاریخی جیت کا نتیجہ ہے،

نو منتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے سے دنیا بھر کو یہ پیغام ملا کہ ان کی حکومت امن کی کوشش کرے گی اور امریکیوں اور اتحادیوں کی حفاظت کے لیے معاہدے کرے گی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا، “یہ زبردست جنگ بندی معاہدہ صرف ہماری نومبر کی تاریخی فتح کی بدولت ممکن ہو سکا ہے”۔

banner

انھوں نے لکھا کہ اس سے دنیا بھر کو یہ پیغام ملا کہ میری انتظامیہ امن کی طرف قدم بڑھائے گی اور معاہدوں کے ذریعے تمام امریکیوں اور ہمارے اتحادیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے مشرق وسطیٰ کے نمائندے اسٹیو وٹکوف اسرائیل اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ غزہ کو دوبارہ دہشت گردوں کا محفوظ پناہ گاہ نہ بنایا جائے۔

دوسری طرف، بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ گزشتہ سال مئی کے آخر میں پیش کیے گئے منصوبے کے تحت طے پایا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024