Wednesday, February 5, 2025, 4:42 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں بلوچ لبریشن آرمی کی کارروائی میں 18 فوجی ہلاک

پاکستان میں بلوچ لبریشن آرمی کی کارروائی میں 18 فوجی ہلاک

پاک فوج کا دو مختلف واقعات میں 23 حملہ آوروں کو مارنے کا دعویٰ

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم بلوچ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکیوں اورسرکاری عمارتوں پر حملہ کیا جبکہ ایک نجی بینک کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

مسلح افراد کی جانب سے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کر کے گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں جانی نقصان کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

حکام کے مطابق جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب کوئٹہ سے تقریباً 110 کلومیٹر دور قلات کی تحصیل منگچر میں درجنوں مسلح افراد نے قریبی پہاڑوں سے سکیورٹی فورسز کے کیمپ اور چوکیوں پر فائرنگ کی اور راکٹ کے گولے بھی داغے۔

لیویز فورس کے مطابق منگوچر میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کومنگوچر کے مقام پر ناکہ لگا کر بند کر دیا تھا۔

banner

اس دوان سڑک کے دونوں جانب مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جب کہ فورسز اور مسلح افراد کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کی زد میں آکر مسافر بسوں میں سوار دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز حکام نے بتایاہے کہ حملہ آواروں نے ایک نجی بینک پر دستی بم سے بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں بینک کی عمارت میں آگ لگ گئی

ڈپٹی کمشنر قلات بلال بشیر کے مطابق مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز میں تین مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئی ہیں ۔دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جس سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر رہی۔

دوسری جانب پاکستان کی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں اُس کے 18 اہلکاروں کی جانیں چلی گئی ہیں جبکہ 12 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

علیحدگی پسند کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے منگوچر میں سڑک بلاک کرنے اور فورسز پر فائرںگ کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافر مرکزی شاہراہ پر سفر سے گریز کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ہرنائی میں ایک اور کارروائی کے دوران 11 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024