Thursday, February 6, 2025, 7:11 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کا امریکہ کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں جانے کا اعلان

چین کا امریکہ کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں جانے کا اعلان

اپنے حقوق کا دفاع کرنے کے لیے جوابی اقدامات کریں گے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے پر چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت درج کرانے کا اعلان کر دیا۔

چین نے اپنے ردّعمل میں کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیجنگ پر عائد کیے گئے نئے محصولات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ایک بیان میں چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کا دفاع کرنے کے لیے جوابی اقدامات کریں گے۔

چینی وزارت تجارت نے کہا کہ ٹیرف کا نفاذ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

banner

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ ٹیرف تعمیری نہیں ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کیے تھے۔

وائٹ ہاؤس کی ایک فیکٹ شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ٹیرف بحران کے خاتمے تک برقرار رہیں گے‘، تاہم اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں کہ تینوں ممالک کو اس سے چھٹکارے کے لیے کون سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024