اسرائیل کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارا نیتن یاہو کے خلاف فوجداری نوعیت کے جرائم کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق سارا یاہو کے خلاف ‘کرمنل انویسٹی گیشن’ شروع کی گئی ہے۔
اٹارنی جنرل کے دفتر نے اس کا ذکر ایک رکن پارلیمنٹ کے نام ایک خط میں بھی کیا ہے۔
یہ خط اس رکن پارلیمنٹ کو لکھا گیا ہے جس نے الزام عائد کیا تھا کہ سارا یاہو اپنے شوہر کے خلاف کرپشن کے مقدمات میں ایسی جعل سازی کی جو مقدمات پر اثر انداز ہونے کی مجرمانہ کوشش کے ذمرے میں آتی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمات کا سامناہے۔
اب نیتن یاہو کی اہلیہ اور اسرائیل کی خاتون اول سارا نیتن یاہو کے خلاف بھی اٹارنی جنرل نے ایسے وقت میں تحقیقات کی اطلاع دی ہے جب خبریں آ چکی ہیں کہ سارا یاہو امریکی خاتون اول کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں منگل کے روز عشائیہ کریں گی ۔