Friday, March 14, 2025, 1:18 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جرمن چانسلر کا امریکہ پر یورپی جمہوریت میں مداخلت کا الزام

جرمن چانسلر کا امریکہ پر یورپی جمہوریت میں مداخلت کا الزام

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنی تقریر میں یورپی جمہوریت پر تنقید کی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

جرمن چانسلر اولاف شولز نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں کی گئی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کے خیالات کو یورپی جمہوریت میں مداخلت قرار دیا ہے۔

اولاف شولز نے ہفتے کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ “بیرونی عناصر ہماری جمہوریت اور انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں” اور “دوست اور اتحادیوں کی طرف سے اس قسم کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔”

انہوں نے جرمنی میں بڑھتی ہوئی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی حمایت کو نازی ازم کے خلاف جرمنی کے عزم سے متصادم قرار دیا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعہ کو اپنی تقریر میں یورپی جمہوریت پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ “یورپ میں آزادانہ اظہار پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔” وینس نے کہا کہ “معلومات کو غلط بیانی اور سنسرشپ کے ذریعے دبایا جا رہا ہے۔”

banner

جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریس نے بھی وینس کے خیالات کو “ناقابل قبول” قرار دیا اور ان کے بیانات کو “یورپ کو آمرانہ ریاستوں سے تشبیہ دینے کے مترادف” کہا۔

ایلون مسک نے جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی کھل کر حمایت کی ہے۔ انہوں نے جنوری میں ایک ورچوئل ریلی میں شرکت کی اور کہا کہ “اے ایف ڈی جرمنی کو دوبارہ عظیم بنائے گی۔”

اولاف شولز نے مسک کے رویے کو “یورپی جمہوریت کے لیے نقصان دہ” قرار دیا اور ان کی “ماضی کے جرائم پر زیادہ زور دینے” والی تنقید کو ہولوکاسٹ کے حوالے سے غیر حساس قرار دیا۔

ایلون مسک نے اولاف شولز کو “Oaf Schitz” جیسے توہین آمیز ناموں سے پکارا اور انہیں “نااہل احمق” کہا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024