Friday, March 14, 2025, 2:04 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » منی لانڈرنگ کے الزام میں ماریشس کے سابق وزیراعظم گرفتار

منی لانڈرنگ کے الزام میں ماریشس کے سابق وزیراعظم گرفتار

سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ نے منی لانڈرنگ کے الزامات کو مسترد کردیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تحقیقات کرنے والے مالیاتی کمیشن (FCC) نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وسطی ماریشس کے ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔

ایف سی سی کے مطابق پراوِند جگناتھ کی رہائش گاہ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے، جس کے دوران 24 لاکھ ڈالر برآمد کیے گئے۔

جگناتھ کے وکیل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے الزامات کو مسترد کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے۔

banner

پراوِند جگناتھ دوسرے اعلیٰ عہدیدار ہیں جنہیں موجودہ حکومت نے تحقیقات کے دوران حراست میں لیا ہے۔

اس سے قبل، بینک آف ماریشس کے سابق گورنر ہریویش سیگولام کو جنوری 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ماریشس میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے کیسز پر سختی کی جا رہی ہے

۔ پراوِند جگناتھ کی گرفتاری سے ملک کی سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی ہے، جبکہ عوامی حلقے اس مقدمے کو سیاسی انتقام یا قانونی احتساب کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024