Wednesday, March 12, 2025, 1:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر پھر بند

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر پھر بند

طالبان کی جانب سے متنازع علاقے میں تعمیراتی کام پر سرحد بند کی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مصروف ترین سرحدی گزرگاہ ‘طورخم’ جمعے کی شب سے ہر قسم کی آمد و رفت اور دو طرفہ تجارت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

سرحدی گزرگاہ کی بندش کے بارے میں سرکاری طور پرکسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیاہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کے دونوں اطراف سامان سے لدے ٹرکوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

قبائلی حکام نے بتایا ہے کہ سرحد پار افغان طالبان کی جانب سے ایک متنازع علاقے میں تعمیراتی کام شروع کرنے پر پاکستان نے احتجاجاً سرحدی گزرگاہ کو بند کر دیا ہے۔

banner

پاکستانی حکام نے طالبان کو بارڈر پر زیرو پوائنٹ کے قریب تعمیرات نہ کرنے کی پیشگی تنبیہ کی تھی۔

حکام کے مطابق جمعرات کی صبح سے سرحد پر نہ صرف تجارتی بلکہ پیدل آمد و رفت بھی معطل ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں حالیہ عرصے کے دوران طورخم سرحد کئی مرتبہ بند ہوتی رہی ہے۔

کشیدگی کے باوجود اب تک دونوں ممالک کے حکام کے درمیان کسی قسم کے مذاکرات شروع نہیں ہوئے ہیں۔

دوسری جانب طورخم سرحد پر طالبان حکومت کے کمشنر عبدالجبار حکمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “فرضی لائن” کے اِس جانب کچھ سہولیات کی تعمیرات کے جواب میں پاکستان نے سرحد کو بند کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024