Monday, April 28, 2025, 11:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تھائی لینڈ اور کمبوڈیا سے پاکستانیوں سمیت 215 غیرملکی بازیاب

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا سے پاکستانیوں سمیت 215 غیرملکی بازیاب

تھائی لینڈ کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اسکیم سینٹرز کے خلاف تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نےمشترکہ کارروائی کی

by NWMNewsDesk
0 comment

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی پولیس نے سرحدی علاقے میں ایک عمارت میں کارروائی کرکے پاکستانیوں سمیت 215 غیرملکیوں کو بازیاب کروایا جن سے آن لائن فراڈ اور اسکیم سینٹر میں جبری کام لیا جارہا تھا۔

حکام نے اتوار کو کمبوڈیا کے سرحدی صوبے بینٹیے میانچے کے علاقے پوئیپٹ میں واقع تین منزلہ عمارت میں کارروائی کی گئی۔

تھائی حکومت کے ترجمان جیرایو ہاؤنسب نے بیان میں کہا کہ فراڈ سینٹر سے رہا کروائے گئے افراد میں 109 تھائی، 50 پاکستانی، 48 بھارتی تھے، 5 کا تعلق تائیوان اور 3 انڈونیشیا سے لائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے سائبر فراڈ کے شبہے میں مطلوب افراد کی کارروائی کے دوران عمارت سے رہائی کروائے جانے والے تھائی شہریوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

banner

ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی فراڈ مراکز کو روکنے کے لیے ہونے والی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں کی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فراڈ سینٹر کئی برسوں سے کام کر رہے تھے لیکن اب چینی اداکار وان شنگ کو تھائی لینڈ میں پرکشش نوکری کا لالچ دے کر بلا کر اغوا کرنے اور میانمار میں ایک اسکیم سینٹر منتقل کرنے کے اقدام کے بعد پر اسکروٹنی کا عمل بہت سخت کردیا گیا ہے۔

تھائی-میانمار سرحد پررواں ماہ کے شروع میں بھی کارروائیاں کی گئیں اور تھائی لینڈ میں اسکیم سینٹرز سےمتصل علاقوں میں بجلی، ایندھن اور انٹرنیٹ کی سہولت منقطع کردی تھی۔

تھائی فوج نے میڈیا کو بتایا کہ چین نے گزشتہ چند روز کے دوران اپنے 621 شہریوں کو اسکیم سینٹرز سے بازیاب کروایا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024