Thursday, March 13, 2025, 10:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اے آئی کا استعمال،سنگاپور کے بینک میں نے 4 ہزار ملازمتیں ختم

اے آئی کا استعمال،سنگاپور کے بینک میں نے 4 ہزار ملازمتیں ختم

بینک نے 350 جگہوں پر اے آئی کے 800 ماڈل تعینات کر دیئے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

سنگاپور کے بڑے بینک ڈی بی ایس نے تقریبا چار ہزار اسامیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ کام ملازمین کے بجائے بڑی حد تک مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیویلپمنٹ بینک آف سنگاپور(ڈی بی ایس)کے ترجمان نے بتایا کہ ممکنہ طور پر آئندہ تین برسوں میں عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین کی 4 ہزار اسامیاں ختم کر دی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بینک کے مستقل ملازمین اس فیصلے سے متاثر نہیں ہو ں گے۔

یہ فیصلہ ڈی بی ایس کو ان اولین بڑے بینکوں میں سے ایک بنادے گاجو اس حوالے سے تفصیلات پیش کرے گا کہ اے آئی ٹیکنالوجی اس کے آپریشنز کس طرح متاثر کرے گی۔

banner

بینک کے چیف ایگزیکٹیو پیوش گپتا کا کہنا ہےکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ بینک میں مصنوعی ذہانت سے متعلق نئی ملازمتیں پیدا ہوں۔

ڈی بی ایس کے ترجمان نے کہا کہ اگلے تین سالوں میں، ہمارا خیال ہے کہ مصنوعی ذہانت مخصوص منصوبوں پر کام کرنے والی ہماری 19 مارکیٹوں میں تقریباً 4 ہزار عارضی یا کنٹریکٹ اسٹاف کی ضرورت کم کر سکتی ہے۔

اس وقت ڈی بی ایس کے ملازمین کی تعداد تقریباً 41 ہزار ہے، جن میں سے 8 سے 9 ہزار ملازمین عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

بینک کے چیف ایگزیکٹو نے گزشتہ سال ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا یہ بینک ایک عشرے سے مصنوعی ذہانت پر کام کر رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے 350 جگہوں پر اے آئی کے 800 ماڈل تعینات کر دیئے ہیں۔

آئی ایم ایف نے گزشتہ برس اے آئی کی وجہ سے تقریباً 40 فیصد ملازمین کے بےروزگار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024