Friday, March 14, 2025, 2:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان اور ازبکستان میں معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور ازبکستان میں معاہدوں پر دستخط

کھیلوں، سائنس و ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کے امور پر مفاہمی یادداشتوں کا تبادلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب تاشقند میں ہوئی جس میں دونوں ملک کے درمیان معلومات کے تبادلے، کھیلوں، سائنس و ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کے امور پر مفاہمی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلہ کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور اعلامیے کا تبادلہ کیا۔

صدر شوکت مرزایوف نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ روشن مستقبل کے لیے دونوں ممالک کی بات چیت، ہم آہنگی اور معاہدے بہت اہم ہیں۔ مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اور مواقع سے فائدہ اٹھا جائے گا۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔

banner

ان کا کہنا تھا تاشقند اور لاہور کے درمیان پروازیں دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں، پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات دورہ تاشقند پر ہیں، سرمایہ کاری و تجارت کے حوالے سے مفید گفتگو ہورہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا نیا باب رقم ہو رہا ہے۔ تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا، علاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہاز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں۔ باہمی تعلقات کی طویل تاریخ ہے جو درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ازبکستان پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے، سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ ازبکستان کے ترقیاتی ماڈل سے مستفید ہوں گے، انتھک محنت سے پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر آج تاشقند پہنچے ہیں۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے کانگریس سینٹر آمد پر وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خیرسگالی جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کو ازبکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024