Thursday, March 13, 2025, 1:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جرمنی میں گاڑی راہگیروں پر چڑھادی، دو افراد ہلاک متعدد زخمی

جرمنی میں گاڑی راہگیروں پر چڑھادی، دو افراد ہلاک متعدد زخمی

پولیس نے حملے میں ملوث مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

جرمنی کے شہر مین ہائیم میں ایک تیز رفتار کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی۔

پولیس کے مطابق جرمنی کے شہر مینہیم کے مرکزی علاقے میں ایک گاڑی کو ہجوم پر چڑھانے کے واقعے کے باعث دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے حملے میں ملوث مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ کار سوار ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتتیش کی جا رہی ہے تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

banner

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دن 12 بجے جرمنی کے مغربی شہر کی پاراڈیپلاٹز مارکیٹ اسکوائر میں پیش آیا۔

تاحال یہ معلوم نہیں ہے کہ مشتبہ شخص نے ایسا کیوں کیا

خیال رہے کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کارنیول سیزن کے موقع پر پریڈ کے لیے جرمنی کے رائن لینڈ سمیت تمام خطوں کے شہروں میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔

یاد رہے کہ جرمنی میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والے پرتشدد حملوں کے بعد سیکیورٹی قابل تشویش ہے۔

دسمبر میں میگڈےبرگ اور گزشتہ ماہ میونخ میں بھی اسی طرز کے واقعات رونما ہوئے تھے جن میں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔

اسی طرح مئی 2024 میں بھی مین ہائیم میں چھرا گھونپنے کے واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024