Friday, March 14, 2025, 4:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مغربی اتحاد کے ’ٹکڑے ٹکڑے‘ ہونے کا آغاز ہو چکا ہے: کریملن

مغربی اتحاد کے ’ٹکڑے ٹکڑے‘ ہونے کا آغاز ہو چکا ہے: کریملن

اہداف حاصل کرنے تک یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام اہداف پورے نہیں کر لیے جاتے۔

انھوں نے یوکرین کے ساتھ کسی ممکنہ امن منصوبے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوئی ’منظم‘ یا ’جاری‘ منصوبہ ہمارے ایجنڈا پر نہیں ہے۔

انھوں نے مغربی ممالک کے درمیان بڑھتی خلیج کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم دیکھ رہے ہیں کہ مغربی اتحاد میں اب اتحاد کم نظر آ رہا ہے۔ مغربی اتحاد کی ٹکڑے ٹکڑے کا آغاز ہوگیا ہے اور مختلف ممالک اور گروہوں کے نظریات تبدیل ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’کچھ ممالک کا گروپ اب بھی موجود ہے جو بظاہر جنگ چاہتے ہیں۔۔۔ یہ ملک یوکرین کی جنگ جاری رکھنے میں حمایت کر رہے ہیں اور انھیں فوجی کارروائیوں کے رسد فراہم کر رہے ہیں۔‘

banner

یاد رہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے اضافی ایک اعشاریہ چھ ارب ڈالر یوکرین کے لیے پانچ ہزار سے زیادہ ایئر ڈیفنس میزائل کی خریداری کے لیے مختص کیے۔ یہ یوکرین کو برطانیہ کی جانب سے فراہم کی گئی دو اعشاریہ دو ارب ڈالر کی عسکری امداد کے علاوہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024