Wednesday, March 12, 2025, 10:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تائیوان کی چپ کمپنی کا امریکہ میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

تائیوان کی چپ کمپنی کا امریکہ میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

امریکہ میں پانچ اضافی چپ فیکٹریاں بنانے کا بھی اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

تائیوان کی سیمی کنڈکٹر مینیوفیکچرنگ کمپنی ٹی ایس ایم سی نے اعلان کیا کہ ان کی کمپنی آنے والے برسوں میں امریکہ میں 100 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری اور پانچ اضافی چپ فیکٹریاں بنانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

کمپنی کے سی ای او نے یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا ۔

ٹرمپ نے اس موقع پر کہا ہمیں چپس اور سیمی کنڈکٹر بنانے کے قابل ہونا چاہیے جس کی ہمیں یہاں ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا یہ ہماری قومی سلامتی کا معاملہ ہے ۔

banner

ٹی ایس ایم سی دنیا میں چپ بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ یہ کمپنی امریکہ کی ہارڈ وئیر بنانے والی کمپنیوں کو سب سے زیادہ چپ فراہم کرتی ہے ۔

ایک سو ارب ڈالر کی یہ سرمایہ کاری امریکی پروڈکشن کو فروغ دے گی اور ایشیا میں بننے والے سیمی کنڈکٹرز پر امریکہ کانحصار کم کرے گی۔

پانچ نومبر کے انتخابات میں اپنی کامیابی کے بعد سے ٹرمپ نے روزگار پیدا کرنے کے لیے ملکی صنعتوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کی کوششوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024