Friday, March 14, 2025, 4:21 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین جنگ بندی کے لئے تیار، ہلان بھی بتادیا

یوکرین جنگ بندی کے لئے تیار، ہلان بھی بتادیا

صدر ٹرمپ کی ’مضبوط قیادت‘ کے تحت کام کرنے پر تیار

by NWMNewsDesk
0 comment

اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی تکرار کے چند روز بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی مضبوط قیادت کے تحت کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے امریکی صدر کے ساتھ ہونے والی تکرار کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ یوکرینی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے یوکرین کو دی جانے والی عسکری امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ ’وقت آگیا ہے کہ چیزوں کو بہتر بنایا جائے‘۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک طویل پیغام میں زیلنسکی نے جنگ کے خاتمے کے پہلے مرحلہ کا پلان بھی بتادیا۔

banner

زیلنسکی کا کہنا ہے ہم جنگ کے خاتمے کے لیے تیزی سے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں قیدیوں کی رہائی۔ سمندر اور آسمان میں جنگ بندی ممکن ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں میزائلوں، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز، توانائی کی تنصیبات اور دیگر شہری انفراسٹرکچر پر حملے روکنے کو تیار ہیں ۔

انھوں نے کہا اس کے بعد ہم جنگ بندی کے اگلے مراحل تیزی سے طے کرنا چاہتے ہیں اور ایک مضبوط حتمی معاہدے پر پہنچنے کے لیے امریکہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔‘

زیلنسکی نے امریکہ کی طرف سے اب تک یوکرین کو دی جانے والی مدد کے لیے تشکر کا اظہار بھی کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ہم واقعی اس بات کی قدر کرتے ہیں کہ امریکہ نے یوکرین کی خودمختاری اور آزادی کو برقرار رکھنے میں کتنی مدد کی ہے۔‘

’اور ہمیں وہ وقت بھی یاد ہے جب صدر ٹرمپ نے یوکرین کو جیولنز فراہم کیے اور اس سے حالات کیسے بدل گئے تھے۔ ہم اس کے لیے شکر گزار ہیں۔‘ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت کے دوران یوکرین کو فروخت کیے گئے امریکی اینٹی ٹینک میزائل سسٹم کا حوالہ دے رہے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024