Friday, March 14, 2025, 4:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یو اے ای میں دو بھارتی شہریوں کو پھانسی دیدی گئی

یو اے ای میں دو بھارتی شہریوں کو پھانسی دیدی گئی

ریاست کیرالا کے رہائشی دو بھارتیوں کو قتل کے الگ الگ مقدمے میں سزائے موت دی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

متحدہ عرب امارات میں قتل کیس میں ملوث دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

ھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ریاست کیرالا کے رہائشی دو بھارتیوں کو قتل کے الگ الگ مقدمے میں سزائے موت دی گئی۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ کیرالا کے رہائشی محمد رناش اور مرالی دھرن کو سزائے موت دی گئی، دونوں افراد کیرالا کے علاقے کنار کے رہائشی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملزمان پر متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا جب کہ گرفتاری سے قبل رناش ایک ٹریول ایجنسی کا ملازم تھا۔

banner

مرالی دھرن کو بھارتی تارکین وطن کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھارتی سفارتخانے کو دونوں ملزمان کی پھانسی سے 28 فروری کو آگاہ کردیا تھا جس کے بعد سفارتخانے نے دونوں کے اہلخانہ سے رابطہ کیا اور انہیں تمام قانونی سہولیات فراہم کیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارتی سفارتخانے نے ملزمان کی رحم اور معافی کی اپیلیں بھی دائر کی تھیں جسے یو اے ای کی سپریم کورٹ نے مسترد کردیا اور سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024