Wednesday, March 12, 2025, 7:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلیا میں لڑکے کی بندوق سمیت جہاز میں سوار ہونے کی کوشش

آسٹریلیا میں لڑکے کی بندوق سمیت جہاز میں سوار ہونے کی کوشش

تین مسافروں نے مسلح لڑکے کو قابو کرلیا

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلیا میں مسافروں نے شاٹ گن اور اسلحے سے لیس 17 سال کے ایک لڑکے کو اس وقت قابو کر لیا جب وہ میلبرن کے قریب ایئرپورٹ میں داخل ہونے کے بعد جہاز میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

وکٹوریا پولیس کے سپرنٹنڈنٹ مائیکل ریڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’یہ لڑکا ایویلون ایئرپورٹ میں لگائی گئی حفاظتی باڑ میں موجود ایک سوراخ سے داخل ہو کر اس جہاز کے قریب پہنچ گیا جس میں 160 مسافر سوار تھے۔‘

سپرنٹنڈنٹ پولیس نے مزید کہا کہ ’وہ لڑکا ہوائی جہاز کے قریب پہنچا اور اس کے سامنے والی سیڑھیوں کے ذریعے اوپر چڑھ گیا۔‘

اس وقت مسافروں نے دیکھا کہ ایک شخص اسلحہ لے کر جہاز میں داخل ہونے جا رہا ہے، ان میں سے تین مسافروں نے اس لڑکے کو قابو کرلیا۔

banner

اس دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، اور پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ پولیس انسداد دہشت گردی کے تفتیش کاروں کے ساتھ رابطے میں ہے، تاہم گرفتار ہونے والے لڑکے کے عزائم کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ’اس بارے میں کوئی شک نہیں کہ یہ مسافروں کے لیے ایک بہت ہی خوفناک واقعہ ثابت ہوتا۔‘

وکٹوریا پولیس کے سپرنٹنڈنٹ مائیکل ریڈ نے کہا کہ ’وکٹوریہ پولیس ان مسافروں کے دلیری کو سراہتی ہے جنہوں نے اس لڑکے کو بروقت قابو کرلیا۔‘

مائیکل ریڈ کے مطابق لڑکے کے پاس شاٹ گن اور آتشیں اسلحہ موجود تھا۔

واضح رہے کہ قنطاس کی بجٹ ایئرلائن ’جیٹ سٹار‘ کی یہ پرواز سڈنی کے لیے شیڈول تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024