امریکن ایئر لائنز کے مسافر طیارے میں آتشزدگی کے نتیجے میں 12 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔
فلائٹ نمبر ون ڈبل زیرو سِکس نے انجن سے دھواں اٹھنے پر ریاست کولوراڈو کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نے ہنگامی لینڈنگ کی۔
طیارے کے انجن میں اچانک آگ لگنے سے ہر طرف دھواں پھیل گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ طیارے موجود 178مسافروں کو بحفاظت عملے نے ایمرجنسی گیٹ سے نکلا۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تصدیق کی ہے کہ امریکن ایئرلائنز کی پرواز 1006 کا انجن فیل ہوگیا جب اسے ہنگامی طور پر ڈینور ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔
امریکن ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسافر پرواز میں انجن کا کوئی مسئلہ ہوا تھا۔
امریکی فضائی امور کے نگران ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مسافر طیارہ کولوراڈو کے اسپرنگ ایئرپورٹ سے ڈیلس فورٹ ورتھ جا رہا تھا کہ عملے کی جانب سے انجن میں تھرتھراہٹ رپورٹ کرنے کے بعد طیارے کو ڈینور ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔
امریکن ایئر لائنز نے عملے اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے فوری طور پر امدادی کام شروع کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ترجمان ایئرپورٹ نے میڈیا کو بتایا کہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا، جبکہ ایف اے اے کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے گی