Friday, March 14, 2025, 10:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پیوٹن کا یوکرین میں جنگ بندی کی امریکی تجاویز سے اتفاق

پیوٹن کا یوکرین میں جنگ بندی کی امریکی تجاویز سے اتفاق

تنازع کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز سے اتفاق کرتا ہے لیکن کسی بھی جنگ بندی کے لیے تنازع کی بنیادی وجوہات سے نمٹنا ہوگا اور اس سے متعلقہ تفصیلات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ بات چیت کے بعد کریملن میں پریس کانفرنس کے دوران پیوٹن کا کہنا تھا کہ ہم دشمنی ختم کرنے کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی تجاویز درست ہیں اور ہم یقینی طور پر اس کی حمایت کرتے ہیں لیکن ہم اس حقیقت سے آگے بڑھتے ہیں کہ یہ جنگ بندی ایسی ہونی چاہیے کہ اس سے طویل مدتی امن قائم ہو اور اس بحران کی اصل وجوہات ختم ہو جائیں۔

روسی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو ایک امن ساز کے طور پر یاد رکھا جائے، جسے ماسکو اور واشنگٹن دونوں اب ایک خطرناک پراکسی جنگ کے طور پر دیکھتے ہیں جو تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

banner

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ کریملن 30 روزہ جنگ بندی کی امریکی تجویز سے اتفاق کرے گا جس کے بارے میں یوکرین بھی حمایت کی یقین دہانی کرواچکا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں ایسے اقدامات اٹھاسکتا ہوں جو روس کے لیے بہت خطرناک ہوں گے لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ میں امن کا خواہاں ہوں اور ایسا ضرور ہوگا۔

بعد ازاں، ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ماسکو مذاکرات میں ناکام رہا تو اس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی لیکن اگر وہ یوکرین میں جنگ بندی پر راضی ہو جاتا ہے تو پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔

2022 کے آغاز میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ حملے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور کئی قصبے ملبے کے ڈھیر میں بدل گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024