مشرقی یورپ کے ملک شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ دارالحکومت اسکوپیے سے 100 کلومیٹر دور کوچانی شہر میں واقعہ ایک نائٹ کلب میں کانسرٹ کے دوران پیش آیا۔
وزیر داخلہ کے مطابق نائٹ کلب میں جُھلس کر ہلاک ہونے والوں میں سے 35 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، مرنے والوں میں سے بیشتر کا تعلق مقامی علاقوں سے ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کچھ نوجوانوں نے آتشبازی کی جو چھت کو آگ لگانےکا سبب بنی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس نے تحقیقات میں 4 افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیےگئے ہیں۔
شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم ہرسٹیجن میکوسکی نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ اتنی زیادہ نوجوان زندگیوں کا نقصان ناقابل تلافی ہے۔