Friday, April 4, 2025, 5:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بحیرہ روم میں دو کشتیاں الٹنے سے 16 تارکین وطن ہلاک

بحیرہ روم میں دو کشتیاں الٹنے سے 16 تارکین وطن ہلاک

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 2500 افراد کی موت کی رپورٹس موصول ہوئیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بحیرہ روم میں یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب اور ترکیہ کے ساحل کے نزدیک کشتیاں الٹنے سے مجموعی طور پر 16 تارکین وطن ہلاک ہوگ۔

رپورٹ کے مطابق یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب مہاجرین کی ایک کشتی الٹنے سے دو بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 23 دیگر کو بچالیا گیا۔

یونانی کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق بحیرہ ایجیئن میں ابتدائی طور پر چار لاشیں ملی تھیں لیکن پھر گشتی کشتیوں کے ذریعے تلاش کے بعد تین دیگر لاشیں بھی ملی ہیں۔

کشتی میں تقریباً 30 افراد سوار تھے جو ترکیہ کے ساحل سے کچھ فاصلے پر الٹ گئی۔

banner

ترجمان نے بتایا کہ معتدل موسم کے باوجود کشتی میں پانی بھر گیا تھا جس کی وجہ سے وہ ڈوب گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والوں میں چار خواتین، ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں، جبکہ کسی دوسرے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔

یونان کے مشرقی بحیرہ روم میں یورپ کے انتہائی جنوب مشرق میں واقع ہونے کی وجہ سے اس کے جزائر کو ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے مغربی یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی مہاجرین کے لیے ایک عام راہ گزر بنادیا ہے۔

دریں اثنا ترکیہ کے حکام نے بتایا کہ ترکیہ کے مغربی ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 9 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 25 کو بچا لیا گیا۔

مقامی گورنر کے دفتر اور کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ واقعہ آیواجک ضلع کے ساحل کے قریب پیش آیا۔

گورنر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے نتیجے میں 9 لاشیں ملی ہیں اور 25 مہاجرین کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک لاپتا شخص کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک شدگان کی قومیتیں فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 2500 افراد کی موت کی رپورٹس موصول ہوئیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک تقریباً 9000 افراد یونان میں داخل ہوئے ہیں، جن میں سے بیشتر سمندر کے راستے آئے ہیں۔
ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں 54000 سے زائد افراد یونان میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

یونان کی قدامت پسند حکومت نے تارکین وطن کے حوالے سے اپنے موقف کو سخت کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024