Friday, April 4, 2025, 5:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چیٹ جی پی ٹی سمیت متعدد اے آئی ایپس میں اینیمیٹڈ تصاویر بنانے کا فیچر پیش

چیٹ جی پی ٹی سمیت متعدد اے آئی ایپس میں اینیمیٹڈ تصاویر بنانے کا فیچر پیش

چیٹ جی پی ٹی کے صارفین یومیہ تین تصاویر کو مفت میں جیبلی اسٹوڈیو انداز کی اینیمیشن میں بنا سکتے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی اور گروک سمیت متعدد اے آئی اور دوسرے تصاویر بنانے والے پلیٹ فارمز نے اینمیٹڈ تصاویر بنانے کے فیچرز پیش کردیے۔

چیٹ جی پی ٹی نے حال ہی میں جاپان کے معروف اینیمیٹڈ اسٹوڈیو ’جیبلی اسٹوڈیو‘ (Studio Ghibli) کے انداز کی تصاویر بنانے کے مفت فیچر تک صارفین کو محدود رسائی دی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کے صارفین یومیہ تین تصاویر کو مفت میں جیبلی اسٹوڈیو انداز کی اینیمیشن میں بنا سکتے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی کی طرح دیگر اے آئی پلیٹ فارمز سمیت دوسری ایپلی کیشنز نے بھی جیبلی اسٹوڈیو کی اینیمیشن تصاویر بنانے کے فیچر تک صارفین کو رسائی دے دی۔

banner

چیٹ جی پی ٹی اور ایکس کے گروک سمیت دیگر اے آئی پلیٹ فارمز پر اینیمیٹڈ تصاویر کو بنانا انتہائی آسان ہے اور چند ہی سیکنڈز میں جیبلی اسٹوڈیو انداز کی تصویر بن کر سامنے آجاتی ہے۔

جیبلی اسٹوڈیو کے انداز کی تصویر بنانے کے لیے صارفین کوئی بھی تصویر چیٹ جی پی ٹی یا گروک سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کرنے کے بعد انہیں صرف ہدایات دیتا ہے کہ تصویر کو جیبلی اسٹوڈیو انداز میں تبدیل کریں ( turn this image in Studio Ghibli theme) تو دی گئی تصویر اینیمیٹڈ بن کر آجاتی ہے۔

جیبلی اسٹوڈیو کے طرز کی تصاویر چیٹ جی پی ٹی، گروک، پرزما، لونا پک، فوٹوفونیا، فلکس، بی فنکے اور فوٹر سمیت ڈیپ ڈریم جنریٹر ویب سائٹ پر بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

جہاں ایک طرف دنیا بھر میں جیبلی اسٹوڈیو طرز کی تصاویر بنانے کے ٹرینڈ میں اضافہ ہوا ہے، وہیں بعض ماہرین اسے ذاتی تصاویر کے اے آئی پر غلط استعمال کے خطرے سے بھی خبردار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسٹوڈیو جیبلی جاپان کا معروف اینیمیٹڈ فلم اور کتاب ساز ادارہ ہے، جسے 1985 میں بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024