بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی عید الفطر پر ریلیز ہونے والی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ محض 5 دن میں دنیا بھر سے 154 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوگئی۔
’سکندر‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں 30 مارچ کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔
فلم نے تین اپریل تک 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔
فلم نے جہاں دنیا بھر سے 154 کروڑ روپے کمائے، وہیں فلم نے مقامی باکس آفس یعنی صرف بھارت سے 100 کروڑ روپے کمائے اور یوں سلمان خان کی ’سکندر‘ محض 5 دن میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔
فلم نے ریلیز کے پہلے دن اندازوں سے کہیں کم صرف 26 کروڑ روپے کمائے تھے اور یوں فلم نے ترتیب وار اوسطا یومیہ 20 کروڑ روپے کی کمائی اور محض 5 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوئی۔
فلم نے ریلیز کے پانچوں دن سب سے زیادہ تیسرے دن 29 کروڑ روپے جب کہ چوتھے دن سب سے کم 10 کروڑ روپے کی کمائی۔
فلم کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ فلم تین اپریل تک دنیا بھر سے 154 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب گئی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ فلم نے اچھی کمائی کی لیکن ’سکندر‘ اندازوں سے کہیں کم کمائی کرنے میں کامیاب گئی، اندازے لگائے گئے تھے کہ فلم دو دن میں 100 کروڑ روپے کمائے گی۔
سکندر سلمان خان کی اٹھارہویں فلم بنی ہے جو کہ 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی۔
’سکندر‘ سے سلمان خان تقریبا نے دو سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کی ہے، ان کی آخری فلمیں ’ٹائیگر تھری اور کسی کا بھائی کسی کی جان‘ 2023 میں عید پر ریلیز ہوئی تھیں۔
سلمان خان عام طور پر سال میں ایک یا دو ہی فلمیں کرتے ہیں، تاہم 2024 میں وہ کسی بھی فلم میں دکھائی نہیں دیے تھے، اب شائقین انہیں ’سکندر‘ میں دیکھ رہے ہیں۔