Friday, April 18, 2025, 4:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فواد خان کی بھارتی فلم کا ٹیزر ریلیز

فواد خان کی بھارتی فلم کا ٹیزر ریلیز

فلم ’ابیر گلال‘ کو آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز کیاجائےگا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے مقبول اداکار فواد خان کی بولی وڈ کی آنے والی نئی فلم ’ابیر گلال‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

فواد خان اور وانی کپور نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا مختصر ٹیزر شیئر کیا، جس میں دونوں کو کار میں رومانوی انداز میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ٹیزر میں فواد خان 1942 کے مقبول گانے ’کچھ بھی نہ کہو‘ کو گنگناتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ وانی کپور رومانوی انداز میں انہیں دیکھتی نظر آتی ہیں۔

مختصر ٹیزر میں وانی کپور اداکار سے پوچھتی ہیں کہ کیا وہ ان کے ساتھ ’فلرٹ‘ کر رہے ہیں، جس پر فواد خان بھی ان سے سوالیہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ کیا وہ بھی ان کے ساتھ یہی کر رہی ہیں؟

banner
View this post on Instagram

A post shared by Vaani Kapoor (@vaanikapoor)

مختصر دورانیے کے ٹیزر میں فلم کے صرف دو کرداروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جب کہ اسے آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا۔

فلم کی ٹیم کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ فلم کو پاکستان میں بھی ریلیز کیا جائے گا یا نہیں، تاہم اعلان کیا گیا کہ فلم کو دنیا بھر کے سینماؤں میں پیش کردیا جائے گا۔

فلم کی ہدایات آرتی ایس باگڑی نے دی ہیں جو کہ اس سے قبل بھی متعدد بولی وڈ فلموں کی ہدایات دے چکی ہیں۔

’ابیر گلال‘ کی کہانی دو ایسے افراد کے گرد گھومتی ہے جو کہ کسی بھی لالچ کے بغیر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، تاہم ان کے درمیان غیر ارادی طور پر محبت ہوجاتی ہے، جس کے بعد ان کی زندگی میں مسائل شروع ہوتے ہیں۔

’ابیر گلال‘ کے ذریعے فواد خان 9 سال بعد بولی وڈ میں واپسی کریں گے جب کہ وہ پہلے پاکستانی اداکار بھی بنیں گے جو 2018 کے بعد کسی بولی وڈ فلم میں نظر آئیں گے۔

اس سے قبل فواد خان 2016 میں کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں، وہ سونم کپور اور انوشکا شرما جیسی اداکاروں کے ساتھ رومانس کر چکے ہیں۔

ماضی میں فواد خان ’اے دل ہے مشکل‘ اور ’خوبصورت‘ جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2019 سے کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی فلموں کی نمائش سمیت ایک دوسرے کے منصوبوں میں اداکاروں کے کام پر بھی پابندی عائد ہے، تاہم بھارتی پنجابی فلموں میں پاکستانی اداکار کام کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024