Saturday, April 19, 2025, 6:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں بھارتی شہری پر سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا مقدمہ

امریکہ میں بھارتی شہری پر سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا مقدمہ

نکھل گپتا کو جون 2023 میں جمہوریہ چیک سے گرفتار کیا گیا تھا اور ایک سال بعد امریکہ کے حوالے کیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی عدالت نے بھارتی شہری نکھل گپتا پر سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنون کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں باضابطہ طور پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکی جج نے نکھل گپتا پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے 3 نومبر 2025 کو مقدمے کی باقاعدہ سماعت مقرر کی ہے۔

عدالت نے نکھل گپتا کے قبضے سے ملنے والی 15,000 امریکی ڈالر کی نقد رقم بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ رقم مبینہ طور پر بھارت کے سابق انٹیلی جنس افسر کی جانب سے کرائے کے قاتل کو ادا کرنے کے لیے فراہم کی گئی تھی۔

banner

نکھل گپتا کو جون 2023 میں جمہوریہ چیک سے گرفتار کیا گیا تھا اور ایک سال بعد امریکہ کے حوالے کیا گیا۔

امریکی تفتیشی اداروں کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے امریکہ میں مقیم سکھ رہنما کے قتل کی سازش رچائی گئی تھی، جو کہ عالمی قوانین اور امریکہ کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024