Saturday, April 19, 2025, 5:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان پر ٹیرف، مذاکرات کے لیے وفد امریکہ بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان پر ٹیرف، مذاکرات کے لیے وفد امریکہ بھیجنے کا فیصلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کی وفاقی حکومت نے امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اعلٰی سطح کا وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان (ایکسپورٹرز) بھی شامل ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وفد کو وزیراعظم نے امریکہ کی جانب سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف پر مذاکرات کے بعد مستقبل کے لیے باہمی طور پر مفید لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

جائزہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ ’حکومت، امریکہ کے ساتھ تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔‘

banner

وزیراعظم کو اجلاس میں امریکہ کی جانب سے لگائے گئے نئے ٹیرف پر، اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ کی رپورٹ اور مستقبل کا مجوزہ لائحہ عمل پیش کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ مسلسل امریکی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

وزیراعظم نے امریکہ کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد کی تشکیل کے دوران معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ تین اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024