118
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین پر حملے کرنا بند کر دے۔
سماجی پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ میں روس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر خوش نہیں ہے، یہ غیر ضروری اور ان کی ٹائمنگز بہت غلط ہیں۔

انھوں نے روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ولادیمیر، روکو! 5 ہزار فوجی ہر ہفتے مر رہے ہیں، آؤ امن ڈیل کو فائنل کریں۔
حکام نے بتایا کہ ماسکو نے یوکرین پر 70 میزائل اور 145 ڈرونز حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
