Tuesday, April 29, 2025, 9:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایمیزون نے بھی انٹرنیٹ سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے

ایمیزون نے بھی انٹرنیٹ سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے

یونائیٹڈ الائنس کے ایٹلس وی راکٹ پر 27 پروجیکٹ کوائپر سیٹلائٹس موجود ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی کمپنی ایمیزون نے اپنا پہلا انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کرتے ہوئے خلائی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے۔

پیر کو چھوڑے گئے یونائیٹڈ الائنس کے ایٹلس وی راکٹ پر 27 پروجیکٹ کوائپر سیٹلائٹس موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک بار مدار میں چھوڑے جانے کے بعد سیٹلائٹس بالآخر تقریباً 400 میل (360 کلومیٹر) کی بلندی پر پہنچ جائیں گے۔

پروجیکٹ وی کے حکام کا کہنا ہے کہ 2023 میں آزمائشی بنیادوں پر چھوڑے گئے سیاروں میں ایک ایٹلس وی کا تھا، ان کا کہنا تھا کہ نئے ورژن میں کافی بہتر اور نئے فیچر شامل ہیں۔

banner

ان جدید ترین سیاروں کے گرد بھی آئینے سے بنی پٹی لپیٹی گئی ہے اور یہ ڈیزائن سورج کی روشنی کو بکھیرنے کے لیے اپنایا گیا ہے تاکہ خلابازوں کو خلا میں بھیجنے کی کوشش کی راہ میں کم مسائل کا سامنا ہو۔

ایمیزون کا مقصد ہے کہ دنیا میں تیز رفتار اور سستی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے تین ہزار دو سو سے زائد سیٹلائٹس کو مدار میں ڈالا جائے۔

دوسری جانب دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک کی کمپنی ایکس ہے جو کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے میدان میں اجارہ داری رکھتی ہے اور 2019 سے اب تک 8 ہزار سے زائد اسٹار لنکس لانچ کر چکی ہے۔

کمپنی نے اتوار کی رات اپنے 250ویں سٹارلنک کی لانچنگ بھی کی، سات ہزار سے زائد اسٹار لنکس اب بھی مدار کے اندر موجود ہیں جو کہ 300 سے زائد میل (550 کلومیٹر) تک زمین کے اوپر موجود ہیں۔

اسی طرح یورپ کی کمپنی ون ویب کے سینکڑوں سیارے اس مدار سے سے بھی اوپر ہیں۔

ایمیزون پہلے ہی یونائیٹڈ لانچ الائنس اور بلیو اوریجن سے پروجیکٹ کیوپر کے ساتھ ساتھ دیگر درجنوں راکٹ بھی خرید چکی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024