43
پاکستان کے ارشد ندیم نے ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں منعقد ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے ان مقابلوں کی تاریخ میں کوئی بھی تمغہ جیتا ہوا
اتوار کی شب ہونے والے فائنل میں ارشد نے اپنی بہترین تھرو 87.82 میٹر دور پھینکی اور یہ رواں سیزن میں ان کی بہترین تھرو بھی تھی۔
اس مقابلے میں طلائی تمغہ انڈیا کے نیرج چوپڑا نے حاصل کیا جن کی 88.17 میٹر کی پہلی تھرو ہی انھیں پہلی پوزیشن دلوانے کے لیے کافی ثابت ہوئی