Saturday, September 21, 2024, 10:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں عام انتخابات 28 جنوری کو کرائے جانے کا امکان ہے ، مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ہے

پاکستان میں عام انتخابات 28 جنوری کو کرائے جانے کا امکان ہے ، مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ہے

عام انتخابات کے لئے ملک بھر مین نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت اب 30 نومبر کو مکمل ہو گی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے مجوزہ شیڈول تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو کرائے جانے کا امکان ہے۔ عملے نے پولنگ کیلئے 27 سے 30 جنوری کی تاریخیں تجویز کر دیں تاہم الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد حتمی انتخاباتی شیڈول جاری ہو گا۔

گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا گیا، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت اب 30 نومبر کو مکمل ہو گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ان تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024