Wednesday, December 3, 2025, 10:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 2023انسانی تاریخ کا گرم ترین سال قرار

2023انسانی تاریخ کا گرم ترین سال قرار

اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ سمندروں کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ بھی گرمی کی شدت کو مزید بڑھا رہا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

کہیں سیلاب اور طوفان تو کہیں ہیٹ ویوز کی شدت ، سائنسدانوں نے 2023 کو تاریخ کا گرم ترین سال قرار دے دیا۔

یورپی یونین کے موسمیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جون سے اگست تک دنیا کا درجہ حرارت گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے

رپورٹ کے مطابق جون سے اگست کے دوران اوسط عالمی درجہ حرارت 16.77 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو 1990 سے 2020 کی اوسط کے مقابلے میں 0.66 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش نے خبردار کیا کہ عالمی سطح پر ماحولیاتی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ ہمارے سیارے نے ابھی کھولتا ہوا، ریکارڈ پر گرم ترین موسم گرما برداشت کیا ہے

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024