Friday, October 18, 2024, 10:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئندہ ماہ پاکستان جارہاہوں، نوازشریف کا اعلان

آئندہ ماہ پاکستان جارہاہوں، نوازشریف کا اعلان

آئندہ انتخابات میں پرانے سیاسی چہروں پر انحصار کا فیصلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق وزیراعظم نواز شریف نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان چلاجاؤں گا۔

نوازشریف نے جمعے کوپارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں پہلی مرتبہ وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی۔

پارٹی میٹنگ میں شہبازشریف، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، چوہدری ندیم خادم اور ڈاکٹر انجم شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ 10روز میں کردیا جائے گا۔

دوسری جانب ن لیگ نے آئندہ انتخابات میں پرانے سیاسی چہروں پر انحصار کا فیصلہ کیا ہے۔۔قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کا پارلیمانی بورڈ آئندہ ماہ جنرل انتخابات کی ٹکٹوں کا اعلان کرے گا۔

banner

ذرائع کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا رواں ماہ دورہ سندھ بھی متوقع ہے اور کراچی و حیدرآباد کےدورےکا شیڈول تیار کیاجارہاہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024