39
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1923 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
گولڈ ڈیلرز کے مطابق جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4000 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 430 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 82 ہزار 184 روپے کا ہوگیا۔
ڈیلرز کے مطابق پانچ دن میں سونے کی قیمت میں 27 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی ایک وجہ ڈالر کی قدر میں کمی بھی ہے۔
یاد رہے کہ 31 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔