107
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے یاسمین راشد کے خلاف اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان اورجلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کی۔
پولیس نے پی ٹی آئی کی بزرگ رہنما یاسمین راشد کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یاسمین راشد کے خلاف تھانا سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے جس میں بغاوت اور عوام کوفسادات پراکسانے کی نئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے یاسمین راشد کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
