Saturday, June 14, 2025, 9:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’اگر جج کو مفت پلاٹ دے سکتے ہیں تو عوام کو بھی گھر ملنے چاہئیں‘

’اگر جج کو مفت پلاٹ دے سکتے ہیں تو عوام کو بھی گھر ملنے چاہئیں‘

کوئی چاہے یا نہ چاہے، کوئی نہیں روک سکتا، 90 دن میں نہیں تو 100 دن میں الیکشن ہوں گے، بلاول

by NWMNewsDesk
0 comment

سکھر میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آگے الیکشن آرہے ہیں، کوئی چاہے یا نہ چاہے، کوئی نہیں روک سکتا، 90 دن میں نہیں تو 100 دن میں الیکشن ہوں گے، 100 دن میں نہیں تو 120 دن میں الیکشن ہوں گے، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں اور ملک کے ہر کونے میں جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دیوار پر لکھا ہے اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، کرکٹر کو بھگت لیا اب واپس نہیں آنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے، ’اگر جج کو مفت پلاٹ دے سکتے ہیں توعوام کو بھی گھر ملنے چاہئیں‘۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگز یکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

banner

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چودہ ستمبر کو بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024