Sunday, December 22, 2024, 8:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار

کرنل (ر) آزاد منہاس اور کرنل (ر) عنایت اللہ کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج

by NWMNewsDesk
0 comment

بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث افسران کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، سپریم کورٹ کے جج منیب اختر نے 15 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

عدالت نے کرنل (ر) آزاد منہاس اور کرنل (ر) عنایت اللہ کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

لاہور ہائی کورٹ سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد درخواست گزاروں نے 2016 میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو 2، عنایت اللّٰہ کو 4 سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی۔

دونوں سابق فوجی افسران کے خلاف 1995 میں بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں کارروائی کی گئی تھی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024