Saturday, September 21, 2024, 8:24 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرح گوگی سمیت 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری

فرح گوگی سمیت 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری

اجلاس میں7 مختلف نوعیت کے کیس ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش

by NWMNewsDesk
0 comment

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیرمواصلات و ریلویز شاہد اشرف تارڑ کے علاوہ وزارت داخلہ ، وزارت قانون اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کےکیسز کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دی، یہ نام مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے بھیجےگئے تھے۔

زرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرحت شہزادی (فرح گوگی) اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دی گئی، نیب نے ان دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

اجلاس میں7 مختلف نوعیت کے کیس ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی، نظر ثانی کے لیے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 5 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔

banner

ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے نگران وفاقی کابینہ کو بھیجی جائیں گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024