101
امریکی محکمہ انصاف نے پلی بارگین ختم ہونے پر ہنٹر بائیڈن پر باقاعدہ 3 الزامات عائد کر دیئے ہیں۔
ہنٹر بائیڈن پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی نشہ استعمال کرنے کے دوران ڈیلر کو دھوکا دے کر آتشیں اسلحہ خریدا۔
عہدے پر برقرار صدر کے بیٹے پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا الزام عائد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صدر جو بائیڈن کے خلاف ہاؤس اسپیکر کی جانب سے مواخذہ کی کارروائی کا معاملہ اور شدت اختیار کرنےکا امکان ہے۔
