52
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لاڈلے کیلئے 90 دن ریمانڈ والی شق کو نہیں چھیڑا گیا، عمر عطا بندیال کے جانے پر کل ہم یوم نجات منا رہے ہیں،کیونکہ پاکستان کے مسائل کا حل عدل و انصاف میں مخفی ہے۔
لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمر عطا بندیال نے جاتے جاتے لاڈلے کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے
لیگی رہنما نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ تو بھگت چکی ہے، انہیں یہ نہیں پتا ہمارے زیادہ تر کیسز کا پہلے ہی میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے۔نواز شریف و دیگر نے توشہ خانہ سے تحائف لے کر بیچے نہیں