Saturday, October 19, 2024, 10:32 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کچھ فیصلے زمینی ہوتے ہیں اور کچھ آسمانی،الیکشن سے پہلے آسمانی فیصلے آسکتے ہیں : شیخ رشید

کچھ فیصلے زمینی ہوتے ہیں اور کچھ آسمانی،الیکشن سے پہلے آسمانی فیصلے آسکتے ہیں : شیخ رشید

مڈل کلاس مر گٸی ہے، لوگ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں

by NWMNewsDesk
0 comment

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ غریب کو اندھے کنویں میں دھکا دے دیا گیاہے ، عام آدمی کی بس ہو گئی ہے اور اب اس ملک میں صرف اشرافیہ ہی اپنی مرضی کی زندگی گزار سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس اشرافیہ پر لگنا چاہیے تھا لیکن اس کیلئے غریبوں کا انتخاب کیا گیا ہے، اصل مسٸلہ یہ ہے کہ مڈل کلاس مر گٸی ہے، لوگ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں؟ پیٹرول کا خرچہ کیسے پورا کریں، بجلی کا بل کیسے دیں اور دو وقت کی روٹی کیسے کھاٸیں۔

انہوں نے ملک کی بگڑتی معاشی حالت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فاقہ اور مہنگائی جس گھر میں داخل ہوتی ہے یہ نہیں پوچھتی کہ آپ کی پارٹی کونسی ہے ، غریب کو اندھے کنویں میں دھکا دے دیا گیاہے ، عوام کیا کمائے گی اور کیا کھائے گی ؟ بچوں کو کیا پڑھائے گی ، مکان کا کرایہ کیسے دے گی؟ ۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024