Saturday, September 21, 2024, 10:21 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں 5 ڈیجیٹل بینکوں کو کام کی اجازت دینے فیصلہ

پاکستان میں 5 ڈیجیٹل بینکوں کو کام کی اجازت دینے فیصلہ

چھوٹی ایکسچینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی،ڈیجیٹل کرنسی پر بھی کام جاری ہے :گورنر اسٹیٹ بینک

by NWMNewsDesk
0 comment

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں 5 ڈیجیٹل بینکوں کو کام کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک کہتے ہیں کہ ڈیجیٹل بینکنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، 5 ڈیجیٹل بینکوں کو اصولی طور پر کام کی اجازت دے رہے ہیں، پانچ بینکوں نے ڈیجیٹل ریٹیلنگ میں بہت ترقی کی، امید کرتا ہوں کہ یہ 5 ڈیجیٹل بینک ریگولیٹری ضروریات پوری کریں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فارن ایکسچینج اصلاحات کے بعد کرنسی کا غیر قانونی کاروبار بند ہوگا، غیر قانونی کاروبار کرنیوالی منی ایکسچینج کمپنیز کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، آئندہ چھوٹی ایکسچینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

banner

ان کا کہنا ہے کہ ،ڈیجیٹل کرنسی پر بھی کام جاری ہے، مختلف ملکوں کےماڈل دیکھ رہے ہیں،کئی ملکوں میں ڈیجیٹل کرنسیوں کے خدشات کو منیج کیاجا رہا ہے، فوری طور پر ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء کا ارادہ نہیں، ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق خدشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024