Thursday, November 14, 2024, 10:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » متروکہ وقف املاک کا لال حویلی خالی کرانے کا فیصلہ

متروکہ وقف املاک کا لال حویلی خالی کرانے کا فیصلہ

پراپرٹی کو خالی کروانے کے لیے کل صبح 6 بجے آپریشن کیا جائے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد کے متروکہ وقف املاک نے لال حویلی کو خالی کروانے کا فیصلہ کرلیا، راجہ بازار اور بوہڑ بازار کی جائیدادوں کواپنی تحویل میں لینے کے لیے آپریشن کی حکمت عملی طے کرلی گئی۔

اس حوالے سے اسلام آباد متروکہ وقف املاک نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن، اسٹبلشمنٹ اور پولیس سے فورس مانگ لی ہے۔

متروکہ وقف املاک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں لکھا گیا کہ ضلعی انتظامیہ بھی متروکہ وقف املاک کا قبضہ لینے کے لیے قانونی اور افرادی قوت مہیا کرے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پراپرٹی کو خالی کروانے کے لیےصبح 6 بجے آپریشن کیا جائے گا، بوہڑ بازار میں قائم دمدمہ مندر اور راجہ بازار کی لال حویلی متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایات پر دونوں جائیدادوں کو قبضہ مافیا سے خالی کروا کے تحویل میں لیا جائے گا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024